گھر میں سب میرا مذاق اڑاتے ہیں۔۔۔ موٹے بازو سے پریشان ہونے والے لوگ اب ان 5 آسان طریقوں سے خود کو اسمارٹ بنائیں

ہماری ویب  |  Aug 12, 2021

موٹاپا ویسے ہی سو بیماریوں کی جڑ ہے لیکن اگر یہ جسم کے کچھ مخصوص حصوں پر نمایاں ہو تو انسان کی اچھا لگنے کی خواہش بھی مشکل میں پڑجاتی ہے۔ بازو بھی ایسا ہی حصہ ہے جہاں کی چربی کافی مشکل سے ختم ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کی بازو کم کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی جائے گی۔

وزن کم کرنے پر زور دیں

ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ مخصوص حصوں کو پتلا کرنے کی کوشش زیادہ کامیاب نہیں ہوتی۔ اس کے بجائے اپنا مکمل وزن کیا جائے تو اس کا اثر پورے جسم پر دکھائی دیتا ہے۔

خوراک میں یہ چیزیں شامل کریں

فائبر اور پروٹین والی غذاؤں کا استعمال جسم میں چربی بنانے کے بجائے مسلز بناتا ہے۔ اس کے علاوہ فائبر اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے کھانے سے غیر ضروری بھوک بھی کم ہوجاتی ہے جو زیادہ وزن گرانے کا سبب بنتی ہے۔ کم تیل میں پکا بغیر چکنائی والا گوشت، سی فوڈ، انڈے، اناج اور دالیں ہاضمے کے نظام کو تیز کرنے کے علاوہ غیر ضروری بھوک کو کم کرتی ہیں جس کا نتئجہ پورے جسم کا وزن کم ہونے کی صورت میں نکلتا ہے۔

وزن اٹھانے والی ورزش

ویٹ لفٹنگ والی ورزشیں بازو کی چربی فوری ختم نہیں کرتیں لیکن اگر آپ پورا وزن کم کررہے ہیں تو ایک یا دو کلو ویٹ کے ساتھ ورزش کرنا آپ کے بازو کو اسمارٹ ضرور بنا دے گا لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ مستقل مزاجی سے ورزش کی جائے۔

باڈی ویٹ ورزش کریں

باڈی ویٹ ورزش سے مراد ایسی ورزش ہے جس میں جسم کے بوجھ سے ہی وزن کم کیا جائے۔ ایسی ورزش میں پلانکس، پش اپس، بائی سیپس وغیرہ شامل ہیں جس میں سارا بوجھ جسم کے اوپری حصے پر ہوتا ہے۔ اور وزن تیزی سے کم ہوتا ہے

کارڈیو ورزشیں

کارڈیو ورزشیں جیسے جاگنگ، واک، سوئمنگ سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے پسینہ آتا ہے اور جسم کے تمام اعضاء حرکت میں ہونے کی وجہ سے ہر حصے کی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More