جہاز میں مساج اور من پسند کھانا؟ جانیں دنیا کے یہ مشہور جہاز اپنے فرسٹ کلاس کے مسافروں کو کیا سہولیات دیتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 12, 2021

جہاز کا سفر تو ویسے ہی کئی لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے۔ بھئی دنیا میں ایسا کون ہوگا جو آسمان کی بلندیوں پر اڑنے کا خواہشمند نہیں ہوگا اور اسی سفر میں اگر شاندار سہولیات بھی مل جائیں تو کیا کہنے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو دنیا کی مہنگی فلائٹس کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے مسافروں کو طرح طرح کی سہولیات بھی دیتی ہیں۔

کنٹاس ائیر لائن

یہ آسٹریلیا کی سب سے شاندار ائیر لائن ہے جس کا فرسٹ کلاس کا ٹکٹ خریدنے پر آپ کو فلائٹ کے دوران ماہر شیف کے ہاتھوں پکایا ہوا کھانا دیا جائے گا اس کے علاوہ باتھ روم میں موجود تمام مہنگی اور برانڈڈ اشیاء فلائٹ کے بعد تحفے میں دی جائیں گی۔ اس فلائٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے لاؤنج دنیا کے زیادہ تر ائیر پورٹس پر موجود ہیں۔ جہاں فلائٹ کے بعد مسافر خوار ہورہے ہوتے ہیں وہیں اس فلائٹ کے مسافر آرام دہ کنٹاس ائیرپورٹس میں آرام کررہے ہوتے ہیں۔

ملائیشیا ائیر لائن

ملائیشیا ائیر لائن اپنے فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو باقاعدہ ایک کیبن دیتی ہے جس میں جدید صوفہ بٹن دبانے پر آرام دہ بیڈ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اس فلائٹ میں ماہر شیفس کو سفر کروایا جاتا ہے تاکہ وہ مزیدار کھانے بنا سکیں۔ ان فلائٹس میں بہترین ملٹی میڈیا سسٹم موجود ہوتا ہے جس میں ہر طرح کی فلمیں اور ڈرامے وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

اتحاد ائیر ویز

اتحاد ائیر ویز اپنے فرسٹ کلاس ٹکٹ رکھنے والے مسافروں ہر آسائشوں کی بارش کردیتی ہے۔ یہ ائیر ویز فرسٹ کلاس میں سفر کونے والوں کو ایک پورا اپارٹمنٹ دیتی ہے جس میں دروازہ موجود ہوتا ہے۔ اس اپارٹمنٹ میں ایک آرام دہ صوفہ کے ساتھ سات فٹ کا بیڈ موجود ہوتا ہے۔ اور اپارٹمنٹ میں ہی ایک وینیٹی ایریا ہوتا ہے جہاں آپ بڑے سے شیشے کے سامنے تیار ہوسکتے ہیں۔ اس جہاز میں فرسٹ کلاس والوں کے لئے الگ سے لاؤنج بھی ہوتا ہے۔

ایمیریٹس فرسٹ کلاس

ایمریٹس اپنے فرسٹ کلاس کے مسافروں کو ایک پورا کیبن دیتی ہے جس میں پر آسائش بیڈ اور سونے کے کپڑے دیے جاتے ہیں۔ اس میں سفر کرنے والوں کو ہر طرح کا کھانا پیش کیا جاتا ہے یعنی جو آپ آرڈر کریں وہی ملے گا اور اگر کوئی کھانا پسند نہ آئے تو اسے تبدیل بھی کیا جاتا ہے۔

کیتھے پیسیفک ائیر لائن

یہ ائیر لائن صرف چھ مسافروں کو ہی فرسٹ کلاس کا ٹکٹ دیتی ہے۔ اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ فرسٹ کلاس کے مسافروں کو کیا کیا سہولیات دی جاتی ہوں گی۔ اس فلائٹ سے سفر کرنے والوں کو ایسا کیبن دیا جاتا ہے جسے جب چاہیں بیڈ روم، لیونگ روم یا پھر لاؤنج میں تبدیل کرلیں اس کے علاوہ جہاز کی سیٹ میں مساج کی سہولت صرف ایک بٹن کے فاصلے پر ہوتی ہے۔ کھانے کی جہاں تک بات ہے تو بکنگ کے وقت ہی مسافر کی پسند ناپسند پوچھ کر اس کے مزاج کے حساب سے ہر طرح کی ڈش پکوائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گھر سے ائیر پورٹ تک جانے کے لئے ائیر لائن ایک لگژری کار، ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ ساتھ بھیجتی ہے اسی طرح لینڈنگ کے بعد بھی مسافر کو ایک کار اور ڈرائیور دیا جاتا ہے جو انھیں مطلوبہ جگہ تک چھوڑتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More