کدو ایک ذائقے دار سبزی ہے لیکن اس کے بیجوں کی افادیت بھی کچھ کم نہیں ہے اور ان کی وجہ سے نہ صرف انسان تندرست رہا ہے بلکہ اس سے مختلف بیماریوں کے علاج بھی کئے جا سکتے ہیں۔
تو پھر آئیے آپ کو کدو کے بیج کے چند حیران کن فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
1- دل کی مضبوطی
ان میں میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث دل مضبوط ہوتا ہے۔ کدو کے بیجوں میں موجود اجزاءکی وجہ سے نظام دوران خون بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس سے دل بھی صحیح طریقے سے کام کرتا ہے۔
2- سوجن کے لئے
کدو کے بیجوں کاتیل جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی سوزش کے لئے انتہائی مفید ہے۔سائنسی تحقیق میں یہ بات چابت ہوئی ہے کہ اس کے استعمال سے جوڑوں کادرد ٹھیک ہوتا ہے اور جسمانی سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔
3- وزن بڑھاتے اور گھٹاتے ہیں
کدو کے بیج وزن گھٹانے اور بڑھانے میں مددفراہم کرتے ہیں۔
4- مدافعتی نظام مضبوط ہوتا
ان میں زنک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے مدافعتی نظام کو طاقت فراہم ہوتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خواتین کو صحت مند رہنے کے لئے کم ازکم 8ملی گرام زنک ضرور کھانا چاہیے جبکہ ایک کپ کدو کے بیج کھانے سے آپ کو بآسانی 6.59ملی گرام زنک مہیا ہوگا جو کہ ایک صحت مند زندگی کا آغاز ہوگا۔
5- اچھی نیند کے لیے بہترین
کدو کے بیج کا استعمال ان افراد کو بھی لازمی کرنا چاہیے جن کو نیند کے مسائل لاحق ہیں۔