مشہور وی جے اور کرپوٹو کرنسی کے بانی وقار ذکاء نے پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم کق گذشتہ رات وطن واپسی پر وعدے کے مطابق اعلان کردہ رقم دے دی۔
وقار ذکاء نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ:
''
اگر ارشد میڈل نہیں جیت پایا تو کیا ہوا یہی بڑی بات ہے کہ وہ اپنے دم اور اپنی محنت کے بل پر پاکستان کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرنے اولمپک کے عالمی مقابلے تک پہنچا۔ اس کی اگر حکومتی لیول پر کوئی مدد کی جاتی تو یقیناً وہ پاکستان کے لئے اولپمک میڈل لے کر آتا۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں ارشد کو 1 ملین روپے یعنی 10 لاکھ دوں گا۔
''
وعدے کے مطابق ارشد کے وطن پہنچتے ہی وقار نے اس کا ایئر پورٹ پر استقبال بھی کیا اور رقم بھی دی۔ اس موقع پر ارشد کے گھر والوں اور مداحوں نے بھی اس کو ڈھیر سارے پھولوں کے ہار اور گلدستے بھی دیئے۔
اس موقع پر ارشد بہت خوشی سے وقار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب وہ اپنی قوم کے لئے مزید جوش و جزبے اور لگن کے ساتھ میڈل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دوسرے عہدیداروں،ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔