بار بار ایک ہی ماسک کو استعمال کرنے سے آپ کن 3 بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 12, 2021

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی بڑھتی لہر کے باعث ڈاکٹرز لوگوں کو ماسک کے استعمال کی تلقین کررہے ہیں۔ جبکہ یہ بات بھی دیکھی جارہی ہے کہ، عام لوگ ایک ہی ماسک کو بار بار استعمال کررہے ہیں۔ اس مسلئے کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ایک ہدایت جارہی کی ہے کہ ،ایک ہی ماسک کو استعمال کرنے سے آپ جلد کی کہی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ماسک پہنے کی اہمیت:

کووڈ-19 کی نئی قسم ڈیلٹا کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے حکام لوگوں کو ہر جگہ ماسک کے استعمال کا کہہ رہے ہیں۔

کیا ماسک کووڈ-19 سے حفاظت کو یقینی بناتا ہے:

امریکہ میں قائم بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لیے مرکزی تنظیم (CDC) کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق، ماسک پہنا ایک عارضی عمل ہے جو کہ کرونا وائرس سے آپکو محفوظ رکھتا ہے۔

کیا ویکسین شدہ افراد پر بھی ماسک پہنے کی شرط عائد ہوتی ہے:

ماہرین کا کہنا ہے کہ، وہ افراد جہنوں نے ویکسین لگا چکے ہیں وہ بھی انفیکشن کے حوالے سے چوکنا رہیں، اور جلد سے جلد اپنی ویکسینیشن کی تمام خوراک لگوائے تاکہ بیماری سے یکساں طور پر بچا جاسکے۔

بینا دھوئے ماسک استعمال کرنے پر آپ کن جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

الرجی:

ماہرین کا کہنا ہے کہ، زیادہ دیر تک ایک ہی ماسک لگانے سے آپ جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں، جس میں الرجی ہونا شامل ہے۔

ماسکن:

ماسکن کو جلد کی عام بیماریوں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم اس کی وجہ سے آپکی جلد پر جلن اور مہاسی (Acne) جیسے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ، ایک ہی ماسک زیادہ دیے تک استعمال کرنے سے انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ، بلیک فنگس ہونے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ تاہم آپ سرجیکل ماسک کو ایک بار استعمال کرنے کہ بعد اس کو ضائع کر دیا جائے۔ جبکہ روئی(Cotton) سے بنائے ہوئے ماسک کو دھوکر پھر سے استمعال کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More