کیا آپ جانتے ہیں کہ چھوٹے بچے نیند میں کیوں مسکراتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2021

کیا کوئی خوشی اس بات سے زیادہ ہوسکتی ہے کہ آپ اپنے نومولود بچے کو مسکراتا ہوا دیکھیں۔ یا نومولود بچوں کی ہلکی سی مسکراہٹ جو آپ کے اندر توانائی بھر دے۔

آپ نے اکثر نومولود بچوں کو نیند میں مسکراتے ہوئے دیکھا ہوگا مگر وہ نومولود بچے کیوں ایسا کرتے ہیں، کیا آپ اس بات سے واقف ہیں؟ اگر نہیں تو سائینسی تحقیق نے اس بات کا پتہ لگالیا ہے۔

جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ، غیر مولود بچے اکثر اپنے رحم مادر میں بھی مسکراتے ہیں۔ یہ تحقیق 500 حاملہ خواتین پر کی گئی۔ جس میں 500 حاملہ خواتین کہ 4D الٹراساؤنڈ (Ultrasound) کروائے گئے۔ جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ اوسطاً ہر بچہ 3.21 سیکنڈ کیلئے مسکراتے ہیں۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ، 18 ہفتوں تک کہ غیر مولود بچے جمہائی اور 26 مختلف طریقوں کے اشارے بھی اپنی رحم مادر میں کرتے ہیں۔ تاہم بچوں کے اس عمل کو سائنسی علوم میں (اضطراری عمل) یعنی Reflex Action کہا جاتا ہے۔ ماہرین یہ کہتے ہیں کہ بچوں کے ان اشاروں کی وجہ ان کا صحت مند ہونا ہے۔

تحقیق کے مطابق، نومولود بچے اکثر نیند کے دو مرحلوں تک جاتے ہیں۔ جنہیں سائینسی زبان میں فعال (Active) اور گہری(Deep) نیند کہاجاتا ہے۔ فعال نیند یعنی(ActiveSleep) دراصل نکھوں کا تیزی کے ساتھ نقل وحرکت کرنا ہے۔ جبکہ اس عمل کی وجہ، دماغ میں شدید حرارت پیدا ہونا ہے۔ تاہم تحقیق کے مطابق بچے فعال نیند میں اشارے اور مسکراتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، بچوں کے پاس اپنی بات کہنے کے کوئی اور ذرائع نہیں ہوتے۔ تاہم وہ رو کر یا مسکراہٹ کے ذریعے اپنی بات کہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور یہ عمل پیدا ہونے کے چند دن یا کچھ گھنٹوں میں شروع ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More