کپڑے دھونا، نچوڑنا اور سکھانا کافی وقت اور محنت طلب کام ہے۔ گھر میں زیادہ لوگ ہوں پھر تو چھٹی کا پورا دن اسی کام کو نمٹاتے گزر جاتا ہے۔ ہم یہاں آپ کو ایسی واشنگ مشین کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے گھنٹوں کے کام کو منٹوں میں نمٹا دے گی۔
سیمی آٹو میٹک مشین
ہماری ویب کے نمائندے نے سیمی آٹو میٹک مشین کے بارے میں پوچھا کہ یہ کس طرح کام کرتی ہے تو دکان دار نے بتایا کہ آج کل شہر کے گھر چھوٹے ہوتے ہیں اور کپڑے دھونا سکھانا جگہ کی تنگی کی وجہ سے مشکل ہوگیا ہے اس لئے لوگ واشنگ مشین خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سیمی آٹومیٹک مشین کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے انھوں نے کہا اس کی قیمت سترہ ہزار سے تیس ہزار کے درمیان ہے اس لئے لوگ یہ والی مشین زیادہ خریدتے ہیں۔ اس میں ایک ٹب میں کپڑے دھونے کے لئے ڈالے جاتے ہیں اور نچوڑنے کے لئے دوسرے ٹب میں ڈالا جاتا ہے۔ گھر میں پانچ چھ افراد ہیں تو سات یا آٹھ کلو کی مشین کافی ہوتی ہے۔
فل آٹو میٹک مشین کی خصوصیات
یہ مشین ان لوگوں لے لئے بہترین ہے جو دھونے کے لئے بار بار کپڑے ایک ٹب سے نکال کر دوسرے ٹب میں نہیں ڈال سکتے۔ فل آٹومیٹک مشین کپڑے دھونے سے لے کر سکھانے تک کا کام کرتی ہے۔
کونسی واشنگ مشین استعمال کرنا آسان ہے؟
فل آٹومیٹک مشین کا سسٹم اگر ایک بار سیٹ کرلیا جائے تو اسے بار بار تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ یوزر فرینڈلی مشینیں ہوتی ہیں اور ان کا سسٹم، استعمال کرنے والوں کے لئے کافی سادہ اور آسان رکھا گیا ہے جس میں ہر کام کے لئے ایک بٹن مخصوص ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کپڑوں کو 65 فیصد تک سکھا بھی دیتی ہیں
واشنگ مشین کتنا پانی لیتی ہے؟
جدید واشنگ مشینیں چونکہ دھونے کے علاوہ کپڑوں کو کھنگالنے کا کام بھی کرتی ہیں اس لئے ان کے استعمال میں زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے۔
کیا واشنگ مشینوں میں بھی انورٹر سسٹم آگیا ہے؟
ٹاپ لوڈ واشنگ مشین میں بھی اب انورٹر سسٹم متعارف ہوچکا ہے جس سے نہ صرف مشین بجلی کی بچت کرتی ہے بلکہ اگر وولٹیج کم یا زہادہ ہو تو اسے بھی ایڈجسٹ کرلیتی ہے۔
فرنٹ لوڈ مشین بہتر ہے یا ٹاپ لوڈ؟
سیلز مین کے مطابق پاکستان میں ٹاپ لوڈ مشین کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فرنٹ لوڈ کے مقابلے میں کم پانی لیتی ہے اور وہی کام کرتی ہے جو باقی واشنگ مشینیں کرتی ہیں البتی کچھ جدید فیچرز کی وجہ سے اس کی قیمت زیادہ ہے اس لئے لوگ ٹاپ لوڈ واشنگ مشین خریدنا پسند کرتے ہیں