جوڑوں کے درد کے علاج کے علاوہ یہ پانچ مسائل بھی حل کرتا ہے ۔۔ سستی خشخاش کے حیران کن فائدے جو آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Aug 10, 2021

خشخاش کے بیج سفید اور سیاہ دو قسم کے ہوتے ہیں لیکن عموما سفید بیج کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

خصوصاً کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ اس کی علاوہ خشخاش کا استعمال پیسٹری اور ڈبل روٹی کی تیاری میں بھی کیا جاتا ہے۔ آپ کو سب شاید یہ معلوم نہیں ہوگا کہ خشخاش کے کئی طبی فوائد بھی موجود ہیں۔ خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔

خشخاش میں صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جیسے میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، زنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم ، آئرن، فاسفورس ، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

1- اچھی نیند

اگر خشخاش اور تربوز کے بیج پیس کر رکھ لیں اور رات کو سونے سے قبل چمچ دودھ میں ڈال کر پی لیں تو اس سے نیند بہت اچھی آئے گی۔

2- وزن کم کرتی ہے

خشخاش میں ایک بہترین صحت کا خزانہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ خشخاش میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

3- سر درد بھگاتی ہے

خشخاش کو پیس کر پانی میں شا مل کر کے پیسٹ بنا کر ماتھے پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دور ہوجاتا ہے۔

4-جوڑوں کا درد

خشخاش کے ننھے دانے جوڑوں کے درد کا بھی بہتر طور پر علاج کرتے ہیں۔ اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

5- آنکھ اور کان کا درد

خشخاش کو پانی میں پکا کر اس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دور ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More