ہری مرچ کو کیسے کھایا جو 20 کلو وزن کم کر لیا؟ جانیے اس لڑکی کی چند ہی دن میں وزن کم کرنے کی کہانی

ہماری ویب  |  Aug 10, 2021

کیا وزن کم کرنا بہت مشکل ہے؟ اس سوال نے اکثر لوگوں کو ایکسرسائز کرنے سے پیچھے ہٹا دیتا ہے۔ لیکن آج آپ کو بتائیں گے ایک ایسی ہی لڑکی کے بارے میں جنہوں ہمت محنت اور لگن کے ساتھ کئی چٹ پٹی اور ذائقے دار چیزوں کو چھوڑا ہے۔

وسندرا ورما کالج کی ایک طالبہ ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وزن کم کیا ہے اور یہ بات جان کر ہو سکتا ہے آپ کو حیرانی ہو کہ وسندرا نے اپنی ڈائیٹ میں ہری مرچ کو بھی شامل کیا تھا۔ اس طرح وسندرا نے 20 کلو وزن کم صرف لاک ڈاؤن میں کم کیا تھا۔

وسندرا لاک ڈاؤن میں اپنے وزن کو لے کر کافی پریشان تھیں، وہ چاکلیٹ کیکس، آئس کریم اور پیزا کو کافی شوق سے کھاتی تھیں۔ مگر وسندرا نے ان تمام کیلریز سے بھرپور غذاؤں کو ختم کر کے کم کیلریز والی غذاؤں کا استعمال بڑھادیا تھا۔

ساتھ ہی ساتھ وسندرا نے ایکسر سائز کو بھی اپنی زندگی میں شامل کیا جس کی وجہ سے وہ ایک صحت مند زندگی کی طرف گامزن ہو گئیں۔

وسندرا صبح ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے، بیسن اور پوہا کھاتی ہیں جبکہ وہ بنا شکر کے کافی پیتی ہیں۔ جبکہ دوپہر کے کھانے میں وہ ایک روٹی کھاتی نہیں جبکہ اس پہلے وہ دو روٹیاں کھاتی تھیں۔ جبکہ وہ سبزیوں اور دال کا یک بول بھی کھانا پسند کرتی ہیں جو کہ وزن کم کرنے میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔

وسندرا رات کھانا جلدی کھاتی ہیں تقریبا 7 بجے وہ کھانا کھاتی ہیں، اتنی جلدی کھانا کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جبکہ 13 سے 15 گھنٹے پیٹ خالی رہتا ہے اور پھر صبح ناشتہ سے پہلے پھلوں کا استعمال کرتی ہوں۔

اس کے علاوہ وسندرا ایکسر سائز پر بھی دھیان دیتی ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ کھانا آہستہ آہستہ کھاتی ہیں۔ لیکن ان سب میں خاص بات یہی ہے کہ وسندرا اپنی ڈائیٹ غذاؤں میں ہری مرچ کا بھی استعمال کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More