کرکٹ میمز میں مداحوں کو ہنسانے والا یہ شخص کون ہے؟ جانیئے صارم اختر سے متعلق کچھ دلچسپ سچ جو ہر کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Aug 08, 2021

پاکستان کا کوئی بھی کرکٹ میچ ہو اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر نہ ہو تو ہر جگہ مختلف میمز میں آپ کو صرف ایک آدمی نظر آتا ہے جن کی تصویراور ویڈیو کلپ کو حال ہی میں ہانگ کانگ نے اپنے میوزیم آف میمز کا حصہ بنا لیا ہے ۔ صارم اختر کو مایوس فین کے نام سے پہلے ہی بہت شہرت حاصل ہوئی۔

صارم نے آخر ایسا کیا کارنامہ کیا جو عالمی میڈیا پر بھی بہت مشہور ہوئے؟

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ میں کرکٹر آصف علی نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کر دیا تھ اور یہ ایک اہم کیچ تھا جس کے ڈراپ ہونے پر ہزاروں پاکستانی مداحوں نے دُکھ کا اظہار کیا تھا لیکن اس وقت گراؤنڈ میں کیمرا محمد صارم پر ہی ٹہر گیا، صارم اس وقت غصے میں اپنی کمر پر دونوں رکھے ہوئے کھڑے تھے اور بے بسی سے ٹیم کو دیکھ رہے تھے، اور ان کی مایوسی کا اظہار کرنے والی ویڈیو ریکارڈ کرلی گئی۔

حقیقی زندگی میں صارم کون ہیں؟

صارم اختر دراصل مائیکروسوفٹ انجینیئر بھی ہیں اور پراجیکٹ مینیجمنٹ پروفیشنل بھی، یہ ایک سرٹیفائیڈ فراڈ ایگزامینر بھی ہیں۔ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے کمپیوٹر انجینیئرنگ میں بی ایس کیا ہوا ہے اور کراچی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ صارم انفارمیشن سسٹم آڈٹ اور کنٹرول آڈیٹر بھی ہیں اور ساتھ ہی پروگرامز تجزیہ کار بھی ہیں۔ یہ حبیب میٹروپولیٹن بینک میں سابق منیجر آف اڈٹ سسٹم بھی رہ چکے ہیں۔ اور اس وقت لندن کی پرائز واٹر ہاؤس کووپرز کمپنی میں منیجر ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More