ارشد ندیم جیسے کھلاڑی کیوں ہارتے ہیں؟ بھارت کی وہ خاصیت جس کی وجہ سے ہار ہمارا مقدر بنتی ہے

ہماری ویب  |  Aug 08, 2021

کل اولمپک میں نیزہ بازی کا مقابلہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نے بتایا کہ وہ یورپ میں ٹریننگ حاصل کرتے رہے ہیں اور اس کے لئے انھوں نے اپنی گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویزا کی سخت پالیسیز کے باوجود بھارتی ایمبسی اور حکومت نے مجھے تمام سہولیات فراہم کیں جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں

دوسری جانب پاکستان میں میاں چنوں سے اولمپک مقابلے میں فائنل تک پہنچ کے ہار جانے والے ارشد ندیم ہیں جو اپنی قابلیت کے بل بوتے پرفائنل تک پہنچے لیکن یورپی تربیت یافتہ کھلاڑی کے آگے ان کی خود سے کی گئی محنت کام نہ آسکی۔ ہم کہنے کو تو کہہ دیتے ہیں کہ زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساتھی اور کہہ کر جان چھڑا لیتے ہیں۔ لیکن کچھ دیر سوچیے کہ کیا کڑی محنت کرنے والے یہ جوان اس جیت کے حقدار نہیں جو ان کے مقابل تربیت یافتہ کھلاڑیوں کو ملتی ہے؟

یہ سوال ہے حکومتی اداروں سے جو آپس کی تو تو میں میں میں اتنے مگن رہتے ہیں کہ ملک اور قوم کے نوجوانوں کے خواب کب مٹی میں مل جاتے ہیں انھیں خبر ہی نہیں ہوتی دوسری جانب بھارت ہے جو اپنے کھلاڑیوں پر پوری توجہ دے کر انہیں سہولیات اور اعلیٰ سے اعلیٰ ٹریننگ فراہم کرکے جیت اپنے نام کرلیتا ہے۔ ارشد ندیم کا انتھک محنت کے باوجود پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے کا خواب اس بار تو پورا نہیں ہوسکا لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے ابھی بھی ہوش میں آجائیں اور ایسے ہنرمند نوجوانوں کو اپنی سرپرستی میں لے کر تربیت دلائیں تو کچھ مشکل نہیں ہمارے جوان بھی جیت کی خوشیاں منا سکیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More