چہرے پر نکلنے والے دانے دبانے سے چہرے پر کیا خطرناک اثرات ہو سکتے ہیں؟ جانیے ان دانوں کو کم کرنے کے طریقے

ہماری ویب  |  Aug 08, 2021

چہرے کی خوبصورتی کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، کوئی چہرے کی رنگت کو بڑھاتا ہے تو کوئی چہرے پر موجود دھبوں کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ان سب میں چہرے پر موجود دانے جسے عام طور پر پمپلز کہا جاتا ہے وہ بھی چہرے کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

چہرے پر موجود پمپلز کو دبانے اور انہیں خود سے ختم کرنے سے نہ صرف وہ پمپلز مزید بڑھتے ہیں بلکہ یہ پمپلز سے نکلنے والی پیپ جراثیم کی افزائش اور چہرے کی دیگر حصے کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

لیکن ان طریقے کی مدد سے آپ چہرے پر موجود پمپلز کو کم کر سکتے ہیں۔

دودھ، مکھن، چیز یہ وہ غذائیں ہیں جو کہ پمپلز کی افزائش کا باعث بنتی ہیں۔ ریسرچ کے مطابق ان غذاؤں کی کمی سے پمپلز میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔

دماغی تناؤ یا اسٹریس ایک ایسی ذہنی صورتحال ہے جو نہ صرف آپ کی دماغی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ آپ کے چہرے پر بھی پمپلز کی افزائش کا باعث بنتی ہے۔ اسی لیے جتنا ہو سکے اسٹریس یا ذہنی تناؤ کو کم کریں۔

ہاتھ جسم کا وہ حصہ ہے جس پر جراثیم کا موجود ہونا عام بات ہے، اور جب یہی ہاتھ آپ چہرے پر لگاتے ہیں تو چہرے پر پمپلز کے نکلنے کا باعث بن سکتے ہیں، اسی لیے اپنے ہاتھوں کو دھونا ضروری ہے تاکہ جراثیم آپ کے چہرے کی خوبصورتی پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More