ارشد ندیم پر اولمپکس میں نیزہ بازی کا فائنل میچ جیتنے سے پہلے ہی انعامات کی برسات ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ معروف سماجی شخصیت وقار وقار ذکا نے کہا ہے کہ ارشد ندیم ہمارے ملک کا فخر ہے اور میں انکے لیے بہت خوش ہوں کہ یہ نیزہ بازی کے مقابلے میں فائنل میں پہنچے ہیں، اس لیے میں
پاکستانی روپوں میں یہ رقم 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد بنتی ہے۔ زاتی طور پر انہیں 5 ہزار امریکی ڈالر دوں گا۔
صرف یہی نہیں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ہمارے ملک کا فخر ہے اس لیے یہ ضروری نہیں کہ یہ صرف گولڈ میڈل جیتیں گے تو ہی میں انہیں یہ رقم دوں گا بلکہ وہ سونے اور سلور کا کوئی بھی تمغہ جیتیں یہ رقم میں انہیں ضرور دوں گا۔
اس بات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا اور اس کے علاوہ پاکستان کے ایک نجی ٹی وی پر بھی انہوں نے اتنی بڑی رقم دینے کے اعلان کو بلکل درست کہا۔ اور کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میں انعام کے طور پر زاتی اکاؤنٹ سے انہیں یہ رقم دوں گا۔
واضح رہے کہ اولمپکس میں نیزہ بازی کا فائنل میچ آج ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا سے ہوگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 4 بجے شروع ہوگا۔