ہماری ویب | Aug 06, 2021
آج کل ہم قدرتی غذائیت کے بجائے، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ کی گولیوں کا استعمال زیادہ کررہے ہیں۔ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ وٹامنز کی گولیوں کا استعمال دیگر امراض کا باعث بن رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں بچوں کے اندر زنک اور بڑوں میں وٹامن ڈی کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں یے کہ آپ قدرتی غذائیت کو چھوڑ کر فوڈ سپلیمنٹ کا استعمال شروع کردیں۔
ماہر غذائیت کے مطابق ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ کو استعمال کرنے کا رجحان دن بھر دن بڑھتا جارہا ہے، ڈاکٹر کہتے ہیں ان گولیوں کہ بجائے قدرتی غذائیت کا استعمال کیا جائے جو کہ قدرتی طور پر وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پورا کرسکتی ہیں۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ وٹامنز سپلیمنٹ ہر شخص کیلئے موثر ترین نہیں، جبکہ ان کا استعمال صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق، ملٹی وٹامنز کی گولیوں کا زائد استمعال جگر، گردے اور گیس کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک، زیادہ سے زیادہ سبزیوں، پھل اور ورزش کریں تاکہ آپ وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ کی گولیوں سے بچ سکیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More