ہری مرچوں کا استعمال تقریباً سب ہی کھانوں میں کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس کے استعمال سے کھانے کا ذائقہ مزید لذیذ ہوجاتا ہے۔ ہر مرچوں الگ سے چھوٹا چھوٹا کاٹ کر سلاد میں شامل کیا جاتا ہے جس سے سلاد بھی ذائقے سے بھرپور ہوجاتی ہے۔
ہری مرچوں کا استعمال انسانی صحت پر کس طرح مثبت طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے آج ہم چند باتیں جانیں گے۔
ہری مرچ میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لیے بہترین ہے۔
سبز مرچوں کا استعمال اگر سلاد میں کیا جائے تو نظام ہاضمہ بہتر طور پر کام کرتا ہے۔
ہری مرچوں کو کھانے سے انسان ہارٹ اٹیک سے بھی محفوظ رہتا ہے کیونک مرچیں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو گھٹا دیتی ہیں۔
ایک اور سبز مرچوں کے استعمال کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس کو باقاعدہ استعمال کرنے سے جما ہوا خون ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کے بہاؤ بھی تیزی پیدا ہوجاتی ہے۔
ہری مرچوں کو کھانے سے ایک اور کرشماتی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔