ٹوٹا ہوا تھرمامیٹر کیوں خطرناک ہوتا ہے؟ جانیں کونسا تھرمامیٹر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 06, 2021

ہر گھر میں تھرمامیٹر لازمی رکھا جاتا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی کو بخار ہو تو چیک کرنے میں آسانی ہو۔ لیکن پارہ والا تھرمامیٹر ٹوٹ جائے تو بہت خطرناک ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو تھرمامیٹر کے استعمال کے بارے میں کچھ مفید معلومات دیں گے

تھرمامیٹر کی اقسام

آج کل میڈیکل اسٹور میں کئی طرح کے تھرمامیٹر آچکے ہیں۔ جیسے کہ ڈیجیٹل تھرمامیٹر، الیکٹرانک ائیر تھرمامیٹر، فارہیڈ تھرمامیٹر، پلاسٹک اسٹرپ تھرمامیٹر، پیسیفائر تھرمامیٹر اور سب سے پرانا مرکری تھرمامیٹر۔ ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل تھرمامیٹر استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ جلدی اور درست درجہ حرارت بتاتا ہے اس کے علاوہ درجہ حرارت معلوم کرنے کے لئے مرکری تھرمامیٹر بھی اچھا ہے لیکن اس کے استعمال میں احتیاط لازم ہے

مرکری تھرمامیٹر کے نقصانات

مرکری تھرمامیٹر یعنی پارہ والا تھرمامیٹر ٹوٹ جانے پر انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ یہ جلد اور انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتا ہے اس کے علاوہ مرکری میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ یہ سانس کے زریعے پھیپھڑوں تک جاسکتا ہے۔ اگر تھرمامیٹر ٹوٹ جائے تو اسے ہاتھ لگائے بغیر احتیاط سے صاف کریں اور دو تین بار کپڑے سے جگہ کو اچھی طرح پونچھ لیں پارہ باقی نہ رہ جائے اور کسی بچے کے منہ میں نہ چلا جائے۔ زیادہ بہتر یہی ہے کہ ڈیجیٹل تھرمامیٹر کا استعمال کیا جائے جن میں پارہ نہیں ہوتا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More