رات سونے سے پہلے نہانے سے آپ کو کن 5 بڑی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے؟ جانیں حیران کن معلومات

ہماری ویب  |  Aug 02, 2021

دن بھر کی تھکن کے بعد لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پرسکون نیند سوئیں لیکن اکثر ایسا نہیں ہوپاتا۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ سونے سے پہلے نہانا کس طرح آپ کی نیند کو بہتر بنا سکتا ہے اور اس کے کیا کیا مذید فائدے ہیں

نیند کی کمی کا مسئلہ

جسم کے اندر میلاٹونن ہارمون کے خارج ہونے سے نیند آتی ہے۔ رات کو نیم گرم پانی سے نہانے سے جسم تیزی سے گرم ہوتا ہے اور اسی تیزی سے ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے میلاٹونن زیادہ خارج ہوتا ہے اور گہری پرسکون نیند آتی ہے

درد سے نجات

مسلز میں ہونے والے درد کو کم کرنے میں رات کو نیم گرم پانی سے نہان کافی بہتر ثابت ہوتا ہے۔ یہ خون کے دوران کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے درد کم ہونے کے علاوہ سوجن بھی کم ہوتی ہے۔

کیلوریز جلاتا ہے

نیم گرم پانی سے نہانا کیلوریز جلاتا ہگےجو پسینے کی صورت باہر آتی ہے ۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو سونے سے ایک گھنٹہ قبل نیم گرم پانی سے سونے کی عادت اس میں بہتری پیدا کرے گی

دانے کم کرتا ہے

ہم گندا چہرہ لے کر سوتے ہیں جس سے مساموں میں گندگی اور پسینہ جم کر دانے پیدا کرنے کی وجہ بنتا ہے جبکہ نیم گرم پانی سے جراثیم کا خاتمہ ہوجاتا ہے مساموں سے میل کچیل نکل جاتا ہے اس کے علاوہ چہرے پر کوئی بھی کریم یا تیل لگایا جائے تو وہ زیادہ اثر کرتا ہے

نزلہ زکام میں فائدہ مند

جییسے بھاپ لینا نزلہ زکام کو کھولتا ہے ٹھیک اسی طرح نیم گرم پانی سے نہانا ناک اور حلق کی نالی کو بھاپ سے کھولتا ہے اور جمے ہوئے بلغم کو پگھلاتا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More