خدارا ہماری فیملی کو موت کی بد دعائیں تو نہ دیں۔۔ وقار یونس کی اہلیہ نے صارفین سے اپیل کر دی

ہماری ویب  |  Jul 26, 2021

پاکستانی کرکت ٹیم ہار جائے اور مداح اپنے غصے کا اظہار نہ کریں ایسا ممکن نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بشمول مینجمنٹ تنقید کی زد میں ہوتی ہے۔ وقار ان دنوں پاکستانی شائقین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

تنقید کا ایک ایسا ہی واقعہ پاک انگلینڈ کے میچز میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکست کے باعث سامنے آیا ہے۔

پاک انگلینڈ کے میچز میں شکست پر مداح وقار یونس کو بھی ذمہ دار ٹھرا رہے ہیں۔ اس دوران وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریحہ کا شائقین کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ براہ مہربانی میری فیملی کو گالیاں مت دیں، آپ تنقید کریں مگر میری فیملی کو موت کی بد دعائیں نہ دیں۔ ٹیم کی شکست مایوس کن ہے مگر اس طرح موت کی بد دعائیں دینا صحیح نہیں ہے۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم بشمول مینجمنٹ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More