انکے تو والد بھی بہترین کھلاڑی تھے اور ۔۔ جانیے پاکستان کیلئے کھیلنے والی 5 باپ بیٹوں کی جوڑیوں کے بارے میں جن کے بارے میں آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Jul 17, 2021

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں آپ نے بہت سے ایسے کھلاری دیکھے ہوں گے جو حقیقی زندگی میں بھائی ہیں لیکن آج ہم اپکی ملاقات ان کھلاڑیوں سے کروانے جا رہے ہیں جن کے والد ان سے پہلے پاکستان کیلئے کھیل چکے ہیں اور جو ا پنے وقت کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ وہ 5 باپ بیٹے کی جوڑیا ں کون سی ہیں، جانیے۔

معین خان اور انکا بیٹا:

بہترین وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اعظم خان نے کل ہی انگلینڈ کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلا اور انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی کیپ کپتان سرفراز احمد نے دی یوں اب وہ پاکستان کیلئے کھیلنے والے باپ بیٹے کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نذر محمد اور انکا بیٹا :

نذر محمد اور انکا بیٹا مدثر نذر دونوں ہی مایا ناز کھلاڑی تھے اور پاکستان کیلئے کھیلنے والے باپ بیٹا کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اپنی کارکردگی سے قومی ٹیم کو کئی میچ بھی جتوا چکے ہیں۔ نذر محمد اور جاوید میانداد کی ریکارڈ 451 رنز کی بھارت کیخلاف پارٹنر شپ کس کو یا دنہیں جس نے پاکستان کو میچ جتوایا اور یہ یاد گار لمحہ تھا اور اب انکے بیٹے مدثر نذر پی ایس ایل میں لاہور قلند کے ایڈوائزر ہیں ۔

حنیف محمد اور انکا بیٹا:

لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور ماضی کے بہترین بلے باز حنیف محمد کے صاحبزادے ہیں شعیب محمد اور یہ دونوں پاکستان کیلئے کھیلنے والے باپ بیٹا کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد پاکستانی کرکٹ کو اسمان کی بلندیوں تک لے گئے اور ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کہنے پر نئے انے والے کھلاڑیوں کے سخت امتحان لیے اور کئی سال پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی رہے۔

ماجد خان اور انکا بیٹا:

ماجد خان اور انکا بیٹا بازید خان پاکستان کیلئے کھیلنے والے باپ بیٹا کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

عبدالقادر اور انکا بیٹا:

بیٹسمینوں کے پرخچے اڑا دینے والے مایاناز مرحوم اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More