ورلڈ کپ کے میچز میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کیلئے گروپ تشکیل دے دیے ہیں اور پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
بنائے گئے گروپس کے مطابق پاکستان و بھارت کی ٹیمیں سپر 12 کے گروپ 2 میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی اس گروپ کا حصہ ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران 2 اور کوالیفائر ٹیمیں بھی اس گروپ کا حصہ بنیں گی۔
اس کے علاوہ سپر 12 کے گروپ اے میں سری لنکا، ائر لینڈ، نیدر لینڈ، اور نیمبیا کی ٹیمیں شامل ہیں اور راؤنڈ 1 کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکارٹ لیند، پاپوانیو گنی اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔