پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
میچ ہارنے پر پاکستانی شائقین پاکستانی ٹیم اور پی سی بی پر برس پڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپلوڈ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی مداح ٹیم کی شکست پر مایوس ہیں اور اپنے انداز میں پاکستانی ٹیم کو مشورے دے رہے ہیں اور ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں۔
ایک مداح کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ہمارے بالروں نے ہمارا نام ڈبو دیا ہے۔ جبکہ مداح کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصباح اور وقار ہماری ٹیم کی جان چھوڑ دیں۔ مصباح کو چاہیے کہ کلب لیویل کی ٹیم کی کوچنگ کریں، انٹرنیشنل لیویل مصباح اور وقار کے بس کی بات نہیں ہے۔
ایک اور مداح کا انگریزی کے اسٹائل میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ انگلینڈ کی سی ٹیم تھی، جس سے پاکستانی ٹیم ہاری ہے۔
تیسرے مداح کا کہنا تھا کہ ان بلیوایبل (un believable) ان بلیوایبل، یقین نہیں ہوتا ہے، کر کیا رہے ہیں یہ لوگ؟۔ ان تینوں مداحوں کے جذباتی تاثرات سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئے ہیں۔