میں بیمار ہوں سر۔۔ بیمار خاتون کو ٹی وی پر فٹبال میچ انجوائے کرتا دیکھ کر باس نے کیا سزا دی؟

ہماری ویب  |  Jul 10, 2021

فٹبال میچ دیکھنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا ، نینا فاروقی نامی خاتون نے یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان سیمی فائنل دیکھنے کیلئے سے آفس سے اپنی بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لی اور دوست کے ساتھ میچ دیکھنے چلی گئی پر خاتون کی قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا اور میچ انجوائے کرتے ہوئے نینا فاروقی کے باس نے اسے ٹی وی پر دیکھ لیا تھا۔

میچ کے اگلے دن خاتون کو اس کے باس نے فون کر کے نوکری سے فارغ کرنے کی اطلاع دے دی، اس واقعہ پر خاتون کا کہنا تھا کہ آفس میں کام بہت تھا اس لیے مجھے معلوم تھا کہ چھٹی نہیں ملے گی تو اس لیے میں نے بیماری کا بہانہ بنایا اور سوچاکہ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں اس پر کسی کی نظر نہیں جائے گی اور میں آرام سے میچ دیکھ لوں گی۔

واضح رہے کہ یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، مگر میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا اور اس موقع کو غنیمت سمجھ کر انگلش کپتان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More