پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ سے بری طرح ہارنے پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے لیکن انکے اس پیغام نے بھی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ اس ویڈیو میں بابر اعظم نے جو پیغام جاری کیا وہ اردو زبان میں تھا لیکن ہر الفاظ کی ادائیگی میں بہت سی غلطیاں تھیں۔
جیساکہ ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ " ایسی کوئی بڑا ڈھچکا نہیں ہے کیونکہ بیڈ ڈے اور اچھے برے دن چلتے رہتے ہیں "، اور "پچھلے سیریز ہم اچھی کھیلتے آرہے ہیں اور مجھے پورا بھروسہ ہے اوریقین ہے کہ لڑکے اچھا کھیلیں گے ، میں ان سے بات بھی کروں گا "،انہیں اعتماد دوں بھی دوں گا۔
ویڈیو کے درمیان میں انہوں نے وزیراعما عمران خان کا ڈائیلاگ بھی کہا کہ "گھبرانا نہیں ہے" اور آخر میں پھر سے غلطی کرتے ہوئے یہ بھی کہہ گئے کہ "مسٹیک سے جتنا جلدی سیکھیں گے اتنا اچھا ہوگا " جبکہ اس موقع پر وہ کہنا یہ چاہتے تھے کہ مسٹیک یعنی کہ غلطیوں سے جتنا جلدی سیکھیں اتنا اچھا ہوگا ۔
واضح رہے کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے یہ بیان انگلیند کی بی ٹیم سے 9 وکٹوں سے بد ترین ہار پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کیا۔