محل جیسے گھر میں رہتے ہیں اور دنیا بھی گھومتے ہیں ۔۔ 6 پاکستانی مشہور کرکٹرز کے بچے جن کا لائف اسٹائل دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 04, 2021

پاکستانی کرکٹ اسٹارز اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار سوشل میڈیا پر آئے روز کرتے نظر آتے ہیں وہ چاہے میچ کے جیتنے کی خوشی میں ہو یا پھر مخالف ٹیم کو مبارکباد دینی ہو، ہر وقت اپنے تجربات کو مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔

لیکن آج ایسے پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنے بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

ایسے ہی چند پاکستانی کھلاڑیوں کی ان تصاویروں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جن میں کھلاڑیوں کے بچوں کا لائف اسٹائل کس طرح کا ہے، اسی بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

عمر گل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل ان کھلاڑیوں میں شامل جنہوں نے آخری وقت میں پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا تھا۔ عمر گل کے تین بچے ہیں جن میں سب سے بڑی بیٹی ریحاب ہیں، دوسرے نمبر پر بیٹا ہے جبکہ رواں سال عمر گل کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، عمر نے اپنی تیسری بیٹی کا نام زینب رکھا ہے۔

عمر گل اپنے بچوں کو ہر طرح سے سپورٹ کر رہے ہیں، انہیں گھمانے سے لیکر کر اسکول میں شرکت تک ہر جگہ اپنے بچوں کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ عمر گل اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ وقت بتاتے ہیں اور انہیں ہر لمحے سپورٹ کرتے ہیں۔

وسیم اکرم

وسیم اکرم اپنے بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ شاندار زندگی بسر کرتے ہیں۔ وہ اکثر اپنے بچوں کے ہمراہ کرکٹ بھی کھیلتے ہیں اور دیگر تفریحی مقامات پر کی سیر کرنےبھی جایا کرتے ہیں۔

محمد حفیظ

محمد حفیظ کا اپنی فیملی کے ساتھ پیار بے حد زیادہ ہے، اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سیر سپاٹے کرنے اکثر جاتے رہتے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ہر خواہش پوری کرتے ہیں۔ محمد حفیظ کی اہلیہ اکثر اسٹیڈیم میں اپنے بچوں کے ساتھ محمد حفیظ کی بیٹنگ دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہیں۔حفیظ اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈٰیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

شعیب اختر

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر آج کل اپنے ننھے بچوں کے ساتھ کافی مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹوں میکائل اور مجدد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ شعیب اختر اپنی بیٹی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں۔

حسن علی

پاکستان کرکٹ کا ایک مشہور نام حسن علی جو کہ کرکٹ کے میدان میں نظر آتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا میں حسن علی اپنی بیٹی سے محبت کا والہانہ انداز دکھاتے نظر آتے ہیں۔

شیعب ملک

شعیب ملک اورر ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان ملک بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ شعیب اور ثانیہ اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ثانیہ نے دوران میچ اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی، جس میں میچ بیٹے ازہان بھی موجود تھے۔ جبکہ شعیب ملک کے میچز میں بھی ازہان موجود ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More