پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان نے اپنے استعفے کی وجہ بتا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یونس خان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی دھمکی آمیز کال کی وجہ سے میں نے استعفٰی دیا ہے۔
یونس خان کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے ناروا سلوک کے بارے میں کہنا تھا کہ میں نے انہیں اپنی انجری متعلق بتایا تھا کہ میں انجری کی وجہ سے کچھ دنوں کے لیے آرام کرنا چاہتا ہوں، جس پر انٹرنیشنل کرکٹ نے صاف کہہ دیا کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو آپ کا بھی وہی حال ہوگا جو محمد حفیظ کا ہوا ہے۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ہائی پرفامنس سینٹر کی مداخلت کی وجہ سے استعفٰی دے چکا تھا، مگر وسیم خان نے استعفٰی واپس لینے کو کہا۔
واضح رہے سابق کپتان یونس خان بطور بیٹنگ کوچ عہدے سے استعفٰی دے چکے ہیں۔