ہمیں پشاور زلمی سے پیار ہے۔۔ میکڈونلڈ پاکستان نے پشاور زلمی سے کیا اپنی محبت کا اظہار

ہماری ویب  |  Jun 26, 2021

میکڈونلڈ پاکستان نے پشاور زلمی سے منفرد طور پراپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان آمنے سامنے تھے۔ تاہم پی ایس ایل 6 کا تاج ملتان سلطان کے سر پر سجا۔

پشاور زلمی کے آخری اوور تک لڑنے پر میکڈونلڈ پاکستان بھی ملتان سلطان کو مبارکباد دینے اور پشاور زلمی کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔

میکڈونلڈ پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں کہنا تھا کہ کیا میچ تھا اگرچہ پشاور زلمی میچ ہار گیا مگر ہم ہر لمحے اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ہمیں پشاور زلمی سے پیار ہے۔ میکڈونلڈ پاکستان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے کوئی اس عمل کو خوش آئیند قرار دے رہا ہیں، تو کوئی اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کا نام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More