کرکٹ فین کو جیت سے پہلے خوشی منانا مہنگا پڑ گیا پھر۔۔۔ جانیں ایسا کیا ہوا جو بھارتی فین کا منہ کھلا ہی رہ گیا؟

ہماری ویب  |  Jun 24, 2021

کرکٹ میچز کے دوران شائقین کا اپنے ٹیم کی سپورٹ کرنا تو عام بات ہے مگر کئی بار شائقین خوش فہمی میں کچھ ایسا کر جاتے ہیں جو کہ بعد میں شرمندگی کا باعث بن جاتا ہے۔

اب جس واقعہ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ کچھ مختلف ہے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے اس میچ میں بھارتی کرکٹ فین نے کچھ ایسا ہی کیا جسے بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کے تاثرات ایک دم بدل گئے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا جب بھارتی کرکٹ فین نے دوران میچ کچھ زیادہ ہی خوشی کا مظاہرہ کر دیا تھا، اور جیت سے پہلے ہی جیت کی خوشی منا رہا تھا۔

اسی دوران بھارتی بلے باز آؤٹ ہو گیا، جس پر وہ مداح جو کہ خوشی منا رہا تھا یکدم خاموش ہو گیا، چہرے کے تاثرات ہی بدل گئے۔ مداح کے اس ردعمل کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ تاہم بھارتی مداح کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More