صوبے بھر میں پرائمری اسکول کب سے کھل رہے ہیں فیصلہ کر لیا گیا؟

ہماری ویب  |  Jun 19, 2021

وزیر اعلی سند ھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اسکول پیر 21 جون سے کھول دیے جائیں گے جبکہ صوبے بھر میں موجود درگاہیں، انڈور جمز اور امیوزمنٹ پارکس 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ تمام فیصلے سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے گئے اور اس اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی جس میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، عذارا پیچوہو، سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر صوبائی وزارء شامل تھے۔ اجلاس میں وزیاراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے میں کورونا وائرس سے متعلق حالات پر بریفنگ دی گئی ۔

اس بریفنگ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے اور صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کی تشخیص 3 عشاریہ 9 فیصد ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More