مجھے سب سے الگ و منفرد نظر آنے کا شوق ہے۔۔ چند مشہور شخصیات خود کو کم عمر اور خوبصورت بنانے کے لئے کیا چیزیں استعمال کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jun 19, 2021

مشہور شخصیات اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے بہت سے طریقے اپناتی ہیں کچھ ڈاکٹری دواؤں پر گزارہ رکتی ہیں تو کچھ جم جا کر خود کو خوبصورت بنانے کا طریقہ ڈھونڈھ لیتی ہیں۔ لیکن جہاں یہ ساری چیزیں ہیں وہیں کچھ مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جو خود کو جوان اور خوبصورت بنانے کے لئے مختلف گھریلو ٹپس اور کھانے پینے کی قدرتی اشیاء کو استعمال کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کو کچھ مشہور شخصیات کی خوبصورت اور فٹنس کا راز بتاتے ہیں کہ وہ کیا استعمال کرتی ہیں جو ایک عام انسان بھی بآسانی استعمال کرسکتا ہے ارو مہنگی چیزوں میں وہ کس قسم کے سٹائلز کا انتخاب کرتی ہیں۔

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی لیڈر مریم نواز جن کی خوبصورتی اور سٹائلنگ کے دیوانے نہ سرف پاکستان میں ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کو آئیکون لیڈی کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کو تو یقین ہی نہیں آتا کہ ان کے بچے شادی شدہ ہیں اور یہ بھی نانی ہیں۔ بہرحال کچھ وقت انہوں نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے ہاتھ میں لسی کا ایک گلاس تھا جس پر انہوں نے بتایا تھا کہ یہ اپنے وزن کو بڑھتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی ہیں اس لئے لسی نہیں پیتی ہیں بلکہ کافی کو استعمال کرتی ہیں۔ ساتھ ہی مشہور اٹالین برانڈز کی نائٹ کریمز استعمال کرتی ہیں۔

ریما خان

پاکستانی اداکارہ ریما خان کہتی ہیں کہ: '' میری خوبصورتی کا راز مثبت سوچ ہے، اس کے ساتھ ہی اگر آپ میک اپ کو صرف ضرورت کے وقت اور کم سے کم استعمال کریں تو جلد بھی اچھی رہتی ہے اور دودھ پینا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔'' ریما مزید بتاتی ہیں کہ میں تقریبات کو دیکھتے ہوئے کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں اور زیادہ تر فراق یا میکسی پہنتی ہوں مجھے لگتا ہے کہ جن لوگوں کا قد لمبا ہے وہ ایسے کپڑوں کا انتخاب کریں یہ ان پر زیادہ جچتے ہیں۔ میک اپ سے پہلے لازمی اپنا فیس دھولینا چاہیئے اس سے جلد پر میک اپ کے اثرات زیادہ نہیں ہوتے۔

حنا ربانی کھر

پاکستانی سیاست کا ایک اور مشہور نام حنا ربانی کھر جو آصف زرداری کے دور میں وزیرِ خارجہ ہوا کرتی تھیں، ان کا شمار دنیا بھر کی خوبصورت خواتین میں آج بھی کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مرتبہ بھارت کے 5 روزہ دورے پر گئی تھیں، اس دوران انہوں نے بھارتی میڈیا کو کئی انٹرویوز دیئے تھے، جہاں ان سے خوبصورتی اور فٹنس کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے مسکرا کر کہا تھا کہ میں اپنا خیال خود رکھتی ہوں، ڈائٹ اور کھانے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی۔ کپڑوں کے رنگوں اور ڈیزائن کو منتخب کرتے ہوئے یہ دیکھتی ہوں کہ نفاست کس طریقے سے ظاہر کی جاسکتی ہے اور خود کو کیسے میں لوگوں میں منفرد دکھا سکتی ہوں۔ ویسے میں چقندر، کھیرے اور سلاد آئٹمز کا استعمال لازمی کرتی ہوں تاکہ آئل کنٹرول رہ سکے اور اسکن زیادہ دیر تک مہکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More