شہر کراچی کے علاقے انڈا موڑ پر بارش شروع ہو گئی ہے اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم گلشن حدید میں اس وقت تیز آندھی چل رہی ہے۔
کراچی کے مضافاتی علاقے( نوری آباد اور ایم نائن موٹروے) میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ سپر ہائی وے، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور ٹھڈو ڈیم کے علاقے میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، ادھر ٹھٹھہ میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے پر تمام ڈرائیورز اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اور مزید یہ کہا کہ مدد اور رہنمائی کیلئے 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔