اکثر لوگ زمین کھود کے اس کے اندر کھانا کیوں بناتے ہیں؟ جانیں وہ راز جو زیادہ تر لوگ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Jun 18, 2021

پاکستانی یوٹیو بر مبشر صدیق جو کہ ایک کامیاب یوٹیوبر ہیں اور انکا تعلق پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے شاہ پور سے ہے، مبشر صدیق اپنے یوٹیوب چینل پر ماڈرن انداز میں بننے والے کھانوں کو انتہائی سادہ انداز میں بنا کر دیکھاتے ہیں بلکل اسی طرح انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بڑی گوشت کی ران کا روسٹ بنایا ، لیکن یہ روسٹ انہوں نے زمین میں ایک بڑا گڑھا کھود کر بنایا، یہ گڑھا روایتی کنویں کے انداز میں کھودا گیا لیکن یہ کنویں سے بہت چھوٹا ہے۔

گوشت کی بڑی ران کو سب سے پہلے ٹیوب ویل کے پانی سے اچھی طرح دھویا اور پھر اس ران کو دونوں طرف سے گہرے کٹ لگائے اور پھر اس ران کو روسٹ کے انداز میں بنانا تھا تو اس لیے پھر روسٹ کے مصالحے کی تیاری شروع کی گئی اور اس مصالحے کی تیاری میں سب سے پہلے لہسن،ادرک ، پودینے کے چند پتوں اور ہری مرچ کو کوٹ کر انکا پیسٹ بنا لیا گیا اور اس کے بعد حسب ضرورت نمک،دہی،لال مرچ،کالی مرچ، ہلدی اور نمبو ڈالا گیا اور اس مصالحے کو گوشت کی ران پر لگائے گئے کٹ کے اندر اور باہر اور ران کے دونوں طرف لگا دیا گیا۔

اور پھر ران کو 4 گھنٹوں کیلئے گہرے گڑھے میں ایک اسٹینڈ کی مدد سے رکھ دیا گیا ، اور اوپر سے اس گہرے گڑھے کی مناسبت سے ایک ڈھکن کی مدد سے ڈھک دیا گیا، اور اس ڈھکن کے اوپر آگ جلا دی گئی ، مزید یہ کہ 4 گھنٹوں کے بعد جب ران کو باہر نکالا گیا تو یہ بہت لذیذ تھا اور بلکل ایسے معلوم ہو رہا تھا کہ کسی اصل اوون میں اسے روسٹ کیا گیا ہے، اس گڑھے کو یوٹیوبر نے "مٹی کے اوون "کا نام دیا ہے ۔

واضح رہے کہ مبشر صدیق نامی یوٹیوبر دنا بھر میں بہت مشہور ہیں اور اس وقت انکے چاہنے والوں کی تعداد انکے یوٹیب چینل پر 3 عشاریہ 8 ملین ہے۔ یوٹیوبر مبشر صدیق کے چینل پر اس طرح کی اور بھی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ یہ بتاتے ہیں کہ انتہائی سستے داموں میں لوگ کیسے لذیذ کھانے بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More