بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

ہماری ویب  |  Jun 18, 2021

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج آندھی اور بوندا باندی کی پیش گوئی کر دی ہے اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں جس کے باعث یہاں بھی بادلوں کے برسنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تنا سب 62 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب، شمال و مشرقی بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گزشتہ روز سندھ، بالائی و جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More