ایسے ہی رہو ہمیشہ ہستے مسکراتے: بابراعظم اور حسن علی کی دوستی پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Jun 15, 2021

پاکستانی کرکٹ شائقین کو ہر سال ہی کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ( پی ایس ایل) کا انتظار رہتا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کر درمیان ہونے والی نوک جھوک یا لڑائی میچ کے مزے کو اور بھی دوبالا کر دیتی ہے، اسی قسم کا ایک واقعہ پی ایل سیزن 6 میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے میچ میں دیکھنے کو ملا۔

میچ کے دوران حسن علی کا سامنا کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم سے ہوا اور جب حسن علی انکو گیند کروانے ہی والے تھے تو اس وقت ہی بابراعظم کا رومال نیچے گر گیا جس پر حسن علی گیند کروانے والے ردھم میں ہی بھاگتے ہوئے آئے اور رومال اٹھا کر بابراعظم کی ٹی شرٹ میں ڈال دیا، جس پر دونوں کھلاڑی مسکراتے رہے، شائقین نے دونوں کی دوستی کو خوب پسند کیا اور یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بابر اعظم اور حسن علی کے درمیان میچ میں ہونے والے مذاق مستی پر کرکٹ شائقین کے چند دلچسپ تبصرے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More