وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور انکے بیانات سے ہمیشہ ہی انکے سیاسی حریف بہت پریشان رہتے ہیں کیونکہ وہ ایسی الفاظوں کی مار مرتے ہیں جس سے ہر کوئی لاجواب ہو جاتا ہے اور انکی یہی بات انکے چاہنے والوں کو بہت پسند آتی ہے، آج کل سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا بیان بہت وائرل ہو رہا ہے۔
جس میں وہ ایک ڈائس کے پیچھے کھڑے اپنی تقریر کا آغاز کرنے والے ہیں اور اسی دوران ان کی سیکیورٹی کی خاطر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیج گو گھیر لیا جس پر عمران خان صاحب نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ کہیں آپ پر جوتے سے حملہ نہ کر دیا جائے اس لیے سیکیورٹی دی جاتی ہے۔
تو میں ان سے کہتا ہوں کہ میں مجھے کوئی خطرہ نہیں اور میں ویسے بھی کیچ اچھا کر لیتا ہوں اور مجھ پر حملہ کرنے والا بھی بچ نہیں پائے گا کیونکہ میں تھرو بھی بہت اچھے انداز سے پھینکتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کے ان جملوں کو حال میں موجود تمام لوگوں نے بہت پسند کیا اور خوب تالیاں بجائیں اور قہقہے لگائے۔