وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہفتے میں 2 دن کاروبار بند رکھنے کی پابندی ختم کر دی اور کہا کہ اب سے صوبے بھر میں کاروبار صرف ہفتے میں ایک دن یعنی اتوار کے دن بند کیا جائے گا اور اسی فیصلے پر انکا مزید کہنا تھا کہ ہفتے میں کاروبار 2 دن بند رکھنا کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی اوسی(نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر) کی ہدایات پر کیا۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگائے بغیر ویکسین سر ٹیفیکٹ دینے کی خبر سامنے آئی تھی جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایات دیں ہیں کیونکہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کسی بھی کام میں کوئی کرپشن،نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسکول کھولنے کے معاملے پر کہا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ہم 50 فیصد حاضری کے ساتھ تمام اسکولز کھولیں گے اور کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائمری کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گے اور صوبے بھر میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا جائے۔