مون سون کی بارشیں اس سال بھی شہر قائد کے باسیوں کو اذیت میں مبتلا کریں گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جون کے آخری ہفتے سے کراچی میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔ مون سون کا پہلا اسپیل 27 سے 30 جون تک متوقع ہے اور اس سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں مطلع ابر آلود رہے گا اور دن کے اوقات میں بونداباندی کا بھی امکان ہے اس کے علاوہ شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ جنوبی و شمالی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی جس کے نتیجے میں صوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔