کینسر، کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں کے خطرات کو کم کرے اور،۔۔ جانیں ادرک کے 6 حیرت انگیز فوائد

ہماری ویب  |  Jun 12, 2021

ویسے تو ہر غذا ہی اپنے اندر ایک خاص تاثیر رکھتی ہے ادرک ایسی سبزی ہے جس میں بے شمار فوائد موجود ہیں اور پرانے زمانے میں اسے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

اسی حوالے سے آج آپ کو بتائیں گے کہ ادرک کس طرح بیماریوں کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

ادرک کی چائے:

ادرک کی چائے صبح پینے سے آپ کو بے حد فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ادرک کی چائے فلو کے خلاف کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مدافعتی نظام کو بہتر کرنے کے لیے بھی ادرک کی چائے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ادرک کی چائے آپ کو صبح تازدہ دم ہونے میں مدد کر سکتی ہے۔

گھریلو ٹوٹکوں میں ادرک کا استعمال:

پرانے زمانوں میں ادرک کو بطور دوائی استعمال کیا جا رہا تھا۔ جبکہ اب بھی گھریلو ٹوٹکوں کے طور پر ادرک کا استعمال متلی کے روکنے میں، ہاضمے میں بہتری کے لیے اور ٹھنڈ لگنے سے بچانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

گنگیرل ادرک میں ایسا بائو ایکٹو کمپاؤنڈ ہے جو ادرک کی تاثیر کو انسانی صحت کے لیے مثبت بناتا ہے۔ آکسیڈیٹک اسٹریس جو کہ ٹشو کے پھٹنے کا پاعث بنتی ہے، ادرک اس اسٹریس کے خلاف موئثر ثابت ہو سکتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

ادرک موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 2019 کی ایک ریسرچ نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ ادرک کے استعمال سے موٹاپا کم کیا جا سکتا ہے۔

جوڑوں کے مرض کے لیے مفید:

جوڑوں کے مرض کے حوالے سے بھی ادرک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق ادرک کا استعمال جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

بلڈ شوگر لیول کے لے بہترین:

ادرک بلڈ شوگر لیول کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق ذیابطیس ٹائپ 2 کے 41 مریضوں کو 2 گرام ادرک کا پاؤڈر روزانہ دیا گیا۔ اس ریسرچ کے نتائج یہ سامنے آئے کہ ادرک کے استعمال نے فاسٹنگ بلڈ شوگر کو 12 فیصد تک کم کردیا۔

کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مددگار:

کولیسٹرول کے لیول میں اضافہ دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ 2018 کی ایک ریسرچ کے مطابق ہائپر لیپیڈیمیا کے 30 مریضوں کو جب روزانہ کی بنیاد پر 5 گرام ادرک کا پاؤڈر دیا گیا تو ان 30 مریضوں کے کولیسٹرول لیول میں 17 فیصد کمی پائی گئی۔ واضح رہے ان 30 مریضوں کو ادرک کے ہائی ڈوز دئیے گئے تھے۔

کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون:

ادرک کو کینسر کی بیشتر اقسام کے خلاف دوا کا متبادل قرار دیا گیا ہے۔ ادرک میں موجود گنگیرل انسداد کینسر کی حیثیت رکھتا ہے۔ چھاتی کے کینسر اور اوورین کینسر کے خلاف ادرک ایک بہترین غذا ہوسکتی ہے، لیکن اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More