سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ جوڑا کون ہے اور یہ کیوں مشہور ہورہا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 12, 2021

سوشل میڈیا پر کوئی بھی خبر یا کوئی بھی تصویر لگا دی جائے اس کو وائرل ہونے اور لوگوں کی پسند اور نا پسند بننے میں کوئی دیر نہیں لگتی ہے اور بالکل ایسے ہی ایک جوڑے کی تصویر ہم آپ کو دکھا رہے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جس کی تصویر کے ساتھ کچھ جملے بھی درج ہیں جو کچھ اس طرح ہیں کہ:

'' میں آم لینے بازار گئی تھی، سب کو مہنگے اور مجھے سستے آم دے دیئے، یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا اور پھر محبت کی شادی ہوگئی۔ ''

اس شخص کا تعلق سندھ کے شہر بدین سے بتایا جاتا ہے، اور یہ خاتون بھی وہیں کی رہائشی ہے، خاتون بھی محنت کش طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ کام سے واپسی پر دردانہ خاتون روزانہ آم لیتے ہوئے گھر جاتی تھیں، یوں یہ سلسلہ شروع ہوا اور آم والے نے کم دام میں بیچنا شروع کردیا، اس کے بعد دونوں میں محبت ہوگئی اور جلد ہی محبت شادی تک پہنچی۔

ان کی تصویر اب وائرل ہو رہی ہے، مگر ان کی شادی گذشتہ سال ہوئی تھی اور اب یہ دونوں مل کر آم بیچتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More