شوق کا بھی کوئی مول نہیں ہوتا، ہر انسان کے اپنے اپنے الگ شوق پائے جاتے ہیں اور پھر دھیرے دھیرے وہ اپنے شوق اور لگن کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہو جاتے ہیں۔
پاکستان میں ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جن کو سونا رکھنے کا انتہائی شوق ہے اور ان کی پاس دولت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خاتون کا نام عائشہ صائم ہے جن کے پاس تین سے چار کروڑ کے میک اپ کاسمیٹک کے مہنگے آئٹمز موجود ہیں۔ میک اپ کٹس میں سرخیاں، آئی لائنر، مسکارا، لپسٹکس، نیل پالش اور بے شمار کاسمیٹکس کا سامان موجود ہے۔
خاتون نے اپنے گھر میں پورا ایک کمرہ اپنے کاسمیٹکس کے سامان کے لیے مختص کیا ہوا ہے۔
ڈیلی پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ تیار ہوتی ہیں اور میک کا استعمال بہت شوق سے کرتی ہیں۔ عائشہ صائم نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے لیے روزانہ تیار ہوتی ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں کیونکہ ان کے شوہر سعودی عرب میں رہتے ہیں۔
انٹرویو سے معلوم ہوا کہ خاتون کے شوہر انہیں کروڑوں کی میک اپ کٹس بھیجتے ہیں اور حیران کن طور پر ان کے پاس ایک ہزار عبایہ کی کلیکشن موجود ہے۔
انٹرویو میں خاتون نے بتایا کہ ان کے پاس عبایہ کی کلیکشن میں ہر ایک عبایہ کی کم سے کم قیمت 1500 ریال ہیں۔
عائشہ کے 7 بہن بھائی ہیں جن کے اپنے بھی خود کے کاروبار ہیں اور عائشہ سب میں لاڈلی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا کوئی میک اپ آئٹمز نہیں جو میرے پاس موجود نہ ہو، دنیا بھر کے کاسمیٹکس کا سامان میرے پاس موجود ہے۔
میک کی دیوانی عائشہ کا کہنا تھا کہ میرا جب دل کرتا ہے میں تیار ہو جاتی ہوں کبھی پانچ بجے تیار ہوجاتی ہوں تو کبھی رات کے آٹھ بجے۔
میک اپ گرل عائشہ صائم نے بتایا کہ میں اپنے شوپر کے لیے سجتی سنورتی ہوں انہیں کے لیے روزانہ نیا عبایہ زیب تن کرتی ہوں۔ بعد ازاں میں ان سے تیار ہوکر ویڈیو کال پر گفتگو کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر ہر چیز بہت شوق سے میرے لیے بھیجتے ہیں۔