وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی ہے، اس واقعہ پر انہوں نے ایک ویڈیو جاری کر کے اپنا مؤقف پیش کیا ان کا کہنا ہے کہ ایم این اے قادر خان مندو خیل نے میرے ساتھ بے انتہا بد سلوکی جس پر مجھے یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ پروگرام میں بریک کے دوران انہوں نے مجھے اور میرے مرحوم والد کو فحش گالیاں دیں اور مجھے دھمکیاں بھی دیں اس کے علاوہ انہوں نے مجھے ہراس بھی کیا ۔اس واقعے پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں اب اپنے وکلا سے مشاورت کروں گی اور آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت ہراساں کرنے اور دھمکانے پر انکے کیخلاف قانونی کارروائی کروں گی۔
اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو لیک کی ہے میری اس سے گزارش ہے کہ وہ پوری ویڈیو لیک کرے جس سے یہ مزید واضح ہو جائے گا کہ میں نے یہ انتہائی قدم اپنی سیاسی ساکھ اور عزت کو بچانے کیلئے اٹھایا ۔