ہماری ویب | Jun 09, 2021
ڈہرکی ٹرین حادثے پر پوری قوم ہی غم کے عالم میں مبتلا ہے اس حادثے میں کئی جوان،بچے اور خواتین اس دنیا سے چلے گئے ان ہی میں ایک 25 سالہ علی ناصر شاہ نامی ریلوے پولیس کا اہلکار بھی تھا جس کی اگلے ماہ شادی تھی، علی ناصر شاہ کے کزن و جگری دوست عامر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ابھی وہ حادثے سے ایک دن پہلے ہمارے ساتھ بیٹھ کر اپنی شادی کیلئے شیروانی کی تیاری اور بارات کس دھوم دھام نکلے گی یہ سب باتیں کر رہا تھا لیکن ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ اسکا ہمارے ساتھ آخری دن تھا اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم اسے جانے ہی نہیں دیتے۔
اس کے علاوہ عامر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر والوں اور دوستوں سے بہت پیار کرتا تھا اور اس وقت اس کی ہونے والی دلہن سخت صدمے میں ہے، واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اپ ٹریک کی پٹری کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے سے پیش آیا ہے۔ اور اب تک سر سید اور ملت ایکسپریس ٹرین حادثے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More