ٹک ٹاک ویڈیو جان کیسے لے سکتی ہے؟ ویڈیو بناتے ہوئے کی جانے والی سنگین غلطی جو آپ کو بھی نقصان میں ڈال سکتی ہے، دیکھیں حیرت انگیز ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 08, 2021

آج دنیا میں جہاں کہیں بھی نظر دوڑائی جائے نوجوانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون سوار نظر آتا ہے اور اس دوران نوجوان اس قدر گم ہو جاتے ہیں کہ انہیں اپنی بھی ہوش نہیں رہتی کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور بعد میں اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں نوجوانوں نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو یا تو پھر اپنے دوست کو گولی مار دی۔

لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی ایک بلڈنگ کے دوسرے فلور پر موجود تھی، جہاں وہ کسی گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی، لیکن اس کو ویڈیو بناتے ہوئے اس بات کا بھی خیال نہیں رہا کہ وہ کب بلڈنگ میں موجود پانی کے ٹینک میں جا گری اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔

واضح رہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی کی حالت اب کیسی ہے اور یہ بھی معلوم نہ ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی ہے یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More