بلاشبہ انسانی آنکھ جسم کا وہ حصہ ہے جس کے بغیر دنیا کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔ اگرآنکھوں کی بینائی چلی جائے تو وہ دنیا کی تمام رنگینیوں سے محروم رہ جاتا ہے۔آنکھیں کانوں کے بعد انسانی روح تک پہنچنے کا دوسرا راستہ ہیں جسے دیکھنے کے بعد انسانی دماغ کسی چیز کو پسند کر کے اپنے اندر رکھ لیتا ہے اور اسی آنکھ سے دیکھنے کے بعد کسی کو نا پسند کر کے باہر نکال دیتا ہے۔
اہل علم رکھنے والےلوگ آنکھ دیکھ کر پتہ لگا لیتے ہیں کہ شخص جھوٹ کہہ رہا ہے یا سچ اور اہل علم طبیب آنکھ دیکھ کر بیماری کی تشخیص بھی کر دیتے ہیں۔
بیشک آنکھ ہمیں انسانوں کے بارے میں بہت کُچھ بتاتی ہے اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ اہل علم طبیب حضرات آنکھ کا مشاہدہ کر کے بیماریوں کی تشخیص کیسے کرتے ہیں۔
1- آنکھ کے ابرو کے بال گرنا
آنکھ کی بھنووں کے بال گرنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں عام طور پر عُمر کا بڑھنا، اچھی خوراک نہ لینا اور پریشانی وغیرہ شامل ہیں، بال جھڑ کی بیماری بھی جس میں کسی ایک سپاٹ پر بال اُڑ جاتے ہیں بھنووں کے بال گرنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔
بھنووں کے بال گرنے کی ایک خطرناک وجہ hypothyroidism بھی ہوتی ہے جو کے ایک ہارمون Thyroid کی کمی کے سبب پیدا ہوتی ہے اور اس ہارمون کی خرابی کی صورت میں آہستہ آہستہ سارے بال گر جاتے ہیں، اگر آپ کی آئی بروز اور سر کے بال گر رہے ہیں اور باریک ہو گئے ہیں تو اس کی وجہ ہو سکتی ہے Thyroid Gland میں خرابی کی ہوسکتی ہے۔
2-زرد آنکھیں ہوجانا
آنکھوں کا زرد یعنی پیلا ہوجانا یرقان کی بیماری میں مبتلا ہونے کی بُری خبر ہوتی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے علاج کراوئیں۔ یرقان کی بیماری بڑوں سے زیادہ بچوں میں عام ہوتی ہے۔
3- بالائینڈ سپاٹ
اگر آپ کی نظر کے کسی ایک حصے میں بلائینڈ اسپاٹ پیدا ہوجائے یعنی پُورے ویژن میں کوئی ایک جگہ دکھائی نہ دے رہا ہویا ایک جگہ کا زیادہ چمکدار ہوکر نظر سے غائب ہوجانا درد شقیقہ کا پیدا ہونا آلارم جس کے باعڈ فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔
4- کسی چیز کو دو بار دکھائی دینا
آپ کی نظر میں کسی قسم کی پیچیدہ صورتحال پیدا ہوجائے تو ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنا چیک اپ کروائیں کیونکہ صحت ہزار نعمت ہے اور آنکھوں کی بیماری انسان بے بس کر دیتی ہے اور وہ دوسروں کا محتاج ہوجاتا ہے۔