وزن بھی کم ہوتا ہے، ریڑھ کی ہڈی کا مسئلہ بھی نہیں ہوتا اور ۔۔۔ خواتین کو جھاڑو بیٹھ کر کیوں لگانی چاہیئے؟ جانیئے اس کے 5 اہم فائدے

ہماری ویب  |  Jun 05, 2021

خواتین گھر میں جھاڑو پونچھا تو روزہی کرتی ہیں، کچھ خواتین بیٹھ کر جھاڑو دیتی ہیں تو کچھ کھڑے کھڑے دیتی ہیں اور آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ جو بہوئیں گھروں میں کھڑے کھڑے تھوڑا سا جھک کر جھاڑو دیتی ہیں انہیں اکثر ساسیں یہ کہتی ہیں کہ ذرا صفائی سے جھاڑو دو، بیٹھ کر جھاڑو دو، کیا اوپر اوپر سے صفائی کر رہی ہو وغیرہ وغیرہ اور ان باتوں کو ہمارے ہاں خواتین بُرا سمجھنے لگتی ہیں۔ آج ایسی ہی کچھ خواتین کے لئے ہم نے جمع کیئے ہیں ایسے چھ سائنسی حقائق کہ اب سے وہ جھاڑو بھی بیٹھ کر لگائیں گی اور اگ ان کے گھر والے ان کو بیٹھ کر جھاڑو لگانے کا کہیں گے تو وہ کبھی بُرا بھی نہیں مانیں گی۔

بیٹھ کر جھاڑو لگانے کے 5 فائدے:

٭ بیٹھ کرجھاڑو لگانے سے خواتین کو کبھی بھی ریڑھ کی ہڈی کی بیماری یا تکلیف لاحق نہیں ہوتی، کیونکہ جب آپ بیٹھ کر جھاڑو د ے رہی ہوتی ہیں تو اس وقت آپ کا سارا جسم ایک خاص سمت میں حرکت کر رہا ہوتا ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے مہرے بھی حرکت کھاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے درمیان ہونے والے تمام تر گیپ یا خالی جگہیں بالکل پُر ہو جاتی ہیں اور یہ اپنا کام صحیح سے سرانجام دیتے ہیں۔

خواتین کو گٹھنوں کے درد کی شکایت رہتی ہے، ایسے میں بیٹھ کر جھاڑو دینے سے آپ کے گھٹنوں فلوئیڈ رگڑ کھاتا ہے اور اس میں مذید لیس دار مادہ پیدا ہونے کے امکانات بڑھتے ہیں جس سے یہ درد کم کیا جا سکتا ہے۔

اکثر خواتین کا یورک ایسڈ حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر انہیں ڈھیروں دوائیاں کھانے کو دیتے ہیں، اگر آپ اس سے بچنا چاہتی ہیں تو روزانہ بیٹھ کر جھاڑو لگائیں، اس حالت میں جسم سے یورک ایسڈ خآرج ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

وہ خواتین جن کا جسم کسی کی وجہ سے کہیں سے بھی سوج گیا ہے یا پیٹ کا نچلا حصہ نکل گیا ہے اور موٹاپا آگیا ہے ان کے لئے بیٹھ کر جھاڑو لگانا سب سے زیادہ مناسب اور فائدے مندہ ہے۔

مینوپاز کی تکلیف سے بھی جان چھڑائی جاسکتی ہے اور حمل کے وقت ہونے والی تکلیف میں کسی حد تک کمی ہوتی ہے۔ ایک بیٹھ کر جھاڑو لگانے سے اتنے فائدے ہیں تو اب سے آپ بھی یہ کام کرنا شروع کردیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More