ہمارے چہرے پر اگر بھنویں نہ ہوں تو کتنا الگ اور خالی پن سا محسوس ہوگا؟ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہمارے چہرے پر بھنویں کیوں بنائی گئی ہیں اور ان کا کیا کام ہے اور یہ آپ کی شخصیت سے متعلق کیا راز واضھ کرتی ہیں؟ یقیناً کبھی اس جانب آپ نے غور نہ کیا ہوگا۔ مگر آج ہماری ویب میں آپ کے لئے زبردست معلومات موجود ہے جس کو جان کر آپ بھی اپنے پیارے دوستوں کو تو ضرور ان تمام چیزوں سے آگاہ کریں گے۔
بھنویں کیوں ہوتی ہیں؟
تحقیق کار رچ پالز کے مطابق:
''
انسان کے چہرے پر موجود بھنویں اس کے دماغ سے تعلق رکھتی ہیں، یعنی انسانی جسم میں موجود نرووز کو کنٹرول کرنے کے لئے چہرے پر بھنویں بنائی گئی ہیں، یہ جسم کے اندر موجود خلاؤں کو پُر کرتی ہیں اور ان میں موجود یہ سخت یا باریک بال آپ کے دماغ کی کیفیات کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔
بھنویں کیا راز بتاتی ہیں؟
ہمارے چہرے پر موجود بھنویں اگر ترچھی ہیں یعنی کہ درمیان کے ایک حصے سے اٹھی ہوئی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سوچنے کی طاقت دوسروں سے منفرد ہے اور آپ قائدانہ شخصیت کے مالک ہیں۔
اگر آپ کی بالکل سیدھی بھنویں ہیں تو آپ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں، آپ ہر کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں، مگر کسی کو خود سے آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے۔
اگر آپ کی بھنویں بالکل باریک ہیں تو آپ خوش قسمت اور خوش اخلاق ہیں، سب سے تیز اور سب سے چالاک بس آپ ہی ہیں۔
جن کی بھویں گہری اور موٹی ہوتی ہیں ان کی محبت بے مثال ہے اور نفرت کرنے پر آ جائیں تو یہ نفرتوں میں بھی احساس کرنا نہیں چھوڑتے ہیں۔