بڑھتے وزن کے مسائل اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت سے لوگوں کے لیے مشکل کام ہوتا ہے، اس کے لیے وہ بہت سے جتن کرتے ہیں اور کئی ماہ جدو جہد کے بعد بھی اپنے بڑھتے وزن میں 1 سے 2 کلو کمی ہی لا پاتے ہیں۔
لیکن آج ہم موٹاپے کا شکار افراد کے لیے آسان ترین ڈائٹ پلان ٹپس لے کر حاضر ہوئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ صرف 3 دن میں پانچ کلو وزن باآسانی گھٹا سکتے ہیں۔
ماہر غذائیت عائشہ ناصر جو مختلف اور عمدہ ڈائٹ پلان ٹپس کے ذریعے موٹاپے کا شکار افراد کی مدد کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کے مطابق تین دن میں چار سے پانچ کلو وزن کم کرنا ممکن ہے۔
سب سے پہلے ہم جس ڈائٹ پلان اور اس کے طریقہ کار کی بات کرنے جا رہے ہیں اس کا نام انڈا ڈائٹ یعنی ایگ ڈائٹ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے صرف انڈے کھانے کے ذریعے وزن کم کرنا ہے۔ ماہر غذائیت عائشہ ناصر کے مطابق اس ڈائٹ پلان کو اپنانے کے دوران آپ نے کسی بھی دوسری غذائی اشیاء کے استعمال سے سختی سے گریز کرنا ہے۔
٭ انڈا ڈائٹ کے استعمال کا طریقہ کار
ایگ ڈائٹ پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے آپ دن میں 6 سے 7 انڈے کھا سکتے ہیں، علاوہ ازیں اس ڈائٹ پر عمل کے دوران کسی بھی دوسری غذاء کا استعمال لازمی ترک کر دینا ہے۔
صبح ناشتے میں 2 سے 3 انڈے ابال کر یا نان اسٹک پین میں ایک چمچ تیل میں فرائی کر کے کھائے جا سکتے ہیں، ساتھ ہی پانی کا استعمال آپ نے بڑھا دینا ہے کیونکہ زیادہ پانی پینے کا مشورہ طبی ماہرین خود بھی دیتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ آپ اس ڈائٹ پلان کے ساتھ ساتھ سبز چائے کے استعمال کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔ مذکورہ انڈا ڈائٹ پر عمل کرنے سے آپ اپنے وزن میں نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
٭یہ مخصوص انڈا ڈائٹ پلان کن افراد کو اپنانا نہیں چاہیے؟
ماہر غذائیت عائشہ ناصر ان افراد کو اس ڈائٹ پلان کو اپنانے سے گریز کرنے کا کہتی ہیں جو دل کے مریض ہیں۔ کیونکہ انڈے کے اندر خاصا فیٹس موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے امراض قلب کے شکار مریضوں کو اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔