اچھے اور مہنگے کپڑے ہوں یا سستے اور عام کپڑے ہوں، ان دونوں پر ہی استری کرلی جائے تو یہ صاف ستھرے اور نئے لگنے لگتے ہیں۔ لیکن استری ہمارے بجلی کے بل کو دگنا کر دیتی ہے، اس کی وجہ سے بجلی کے یونٹس بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ اگر ہم ایک گھنٹہ استری کو آن رکھیں چاہے کپڑوں پر استری کریں یا نہ کریں ہمارے بجلی کے یونٹس بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ اب چونکہ گرمی ہے، پنکھوں کا استعمال زیادہ ہوگا تو اس سے بھی بجلی کا بل بنے گا جس کو کم کرنا یقیناً مشکل ہے ظاہر ہے گرمی ہے پنکھا نہ چلائیں تو گزارہ نہیں ہوسکتا۔
مگر استری کے ذریعے تو ہم بل کو کم کرنے کے سب سے آسان طریقے آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن سے آپ کی سب سے بڑی مدد ہوسکتی ہے۔ جان لیں کہیں آپ استری سے ہزاروں روپے کا اضافی بل تو نہیں بھر رہے؟
٭ تیز گرم
استری کو چار منٹ کے لئے تیز گرم کریں، اور جلد سے جلد کپڑوں پر پھیر لیں اس طرح یونٹ کا استعمال بھی کم ہوگا اور بجلی کا بل بھی بچے گا اور کپڑے بھی کم ہی وقت میں استری ہو جائیں گے۔
گیس کی استری
آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی شنگھائی والے یا دھوبی کی دکان پر جائیں تو وہ ایک بڑی بھاری سی لوہے کی استری سے کپڑوں کو استری کرتا ہے اور اس کی استری بھی اچھی ہوتی ہے، جلدی سلوٹیں نہیں آتی ہیں۔ ایسی ہی ایک گیس کی استری آپ بھی خرید لیں، اس سے ایک فائدہ تو یہ ہے کہ بجلی کے بل کا خرچہ بچے گا اور دوسرا یہ کہ گیس کی استری جلدی ہی گرم ہو جاتی ہے یہ گیس کے بل میں محض 3 فیصد ہی اضافہ کرتی ہے، وہ بھی اس صورت میں جبکہ آپ ایک مہینے کے اندازً 16 گھنٹے استری کریں تو۔ اس حساب سے ایک عام گھریلو صارف کا بل 5۔1 فیصد بڑھے گا۔
توے پر استری
لوڈ شیڈنگ تو ملک بھر میں ہوتی ہی رہتی ہے، ایسے میں آپ لائٹ جانے کا فائدہ بھی اٹھا سکتی ہیں، چولہا گرم کریں، اس پر توا رکھیں اور استری کو کچھ دیر اس گرم توے پر رکھ کر گرم کریں اور استری کرلیں۔ یا اگر آپ کو کاٹن کے کپڑے استری کرنےہیں تو آپ توے کی مدد سے گرم استری کرکے استعمال کرلیں، اور سادے واشنگ ویئر کپڑوں کو استری کرتے وقت استری کو آن کرلیں۔
لان کے کپڑے
لان کے کپڑے گرمی میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں، اس لئے ان کو استری اگر آپ نہ کریں اور ہلکا سا گیلا کرکے پہن لیں تو بجلی کا بل بھی بچے گا اور آپ گرمی سے بھی بچیں گے۔ اس کے علاوہ آپ ایک اور کام کریں کہ استری کو صبح سویرے کریں، اس وقت گھر میں بجلی کا لوڈ زیادہ نہیں ہوتا، استری جلدی گرم ہوجائے گی اور یونٹس بھی اضافی استعمال نہیں ہوں گے۔