موبائل سم پر لکھے نمبروں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جانیں اس کے پیچھے اہم وجہ جو اکثر لوگ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Jun 02, 2021

ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی متعدد چیزیں جن میں کچھ ایسی باتیں پوشیدہ ہوتی ہیں جن کو ہم جاننا بھی ضروری نہیں سمجھتے اور نظر انداز کر دیتے ہیں۔

وہیں ان میں سے ایک موبائل سم میں موجود نمبرز بھی ہیں جن سے متعلق بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ ان کے لکھے ہونے کیا مقصد ہوتا ہے۔

تو کیا آپ جانتے ہیں کہ موبائل کی سم میں لکھے اِن کوڈز کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ یقیناً آپ میں سے بہت سے لوگ اس چیز سے واقف نہیں ہوں گے۔

تو چلیئے ہم آپ کو اس کا مطلب بتاتے ہیں۔

دراصل سم کارڈز میں درج ان نمبرز کو سرکٹ کارڈ آئی ڈی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اور ان کوڈز کی مدد سے کسی بھی سم کو دیکھ کر بے حد آسانی سے معلوم کیا جا سکتاہے کہ مذکورہ سم کس انڈسٹری سے اور کس ملک میں بنائی گئی ہے۔

مثال کے طور پر ٹیلی کام انڈسٹری کا کوڈ 89 ہوتا ہے تمام ہی سمز اسی سم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔ تمام سمز کی شروعات میں 89 ہندسے ہوتے ہیں۔اس کے بعد لکھے گئے 2 نمبر کسی ملک کے کوڈ کو ظاہر کرتے ہیں۔ جیسا کہ اگر سم پاکستان کی ہے تو اس میں 96 لکھا ہوگا اور اسی طرح اگر سم بھارت کی ہے تو اس میں 91 درج ہوگا۔

دوسری جانب سِم میں مزید آگے موجود نمبرز کی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے بعد سب ہی نمبرز آخر کے بس ایک نمبر کو چھوڑ کر آپ کی سم کے شناختی ہندسے ہوتے ہیں جس کے باعث آپ کے اکاؤنٹ، آپ کی سم کی لوکیشن، اور سم کو ملک کے کس صوبے میں اتارا گیا تھا اس کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے۔

سم کے آخری کے ڈیجٹ کو چیک سَم کہا جاتا ہے یعنی آپ کی سم کا کوئی بھی ایک نمبر غلطی سے مٹ جائے تو اس چیک سم کو دیکھتے ہوئے ایلگوریتھم لگا کر اس ایک ہندسے کو واپس لایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More