مجھے گنجا ہونا ہے ایک فلم کے لیے کیا کرنا چاہیئے؟ صباء قمر کا دوستوں سے مزاحیہ سوال، کیا جواب ملے؟

ہماری ویب  |  May 01, 2021

صبا قمر پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے بے شمار سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ اداکار یاسر حسین کے ساتھ مشہور پاکستانی فلم "لاہور سے آگے" میں بھی نظر آئیں۔ اس کے علاوہ صبا قمر بھی آنے والی فلم “کملی” میں نظر آئیں گی۔ وہ ان پاکستانی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے سرحد پار بھی کام کیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کو ان کی 2016 کی ایک انسٹاگرام پوسٹ دکھائی گئی جس میں وہ بھارتی روپے پکڑی نظر آرہی ہیں اور ان کے ساتھ عرفان خان بھی موجود ہیں۔

صباء قمر کی وہ تصویر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی۔

پروگرام میں میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران صباء سے سوال کیا کہ آپ کو ایک زبردست پراجیکٹ کی آفر ہوئی لیکن اس کےلیے آپ نے گنجا ہونا ہے اور آپ نے یہ پیغام اپنے چند دوستوں سے پوچھنا کہ کہ سر منڈواؤں یا پھر نہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ میں بہت سے لوگوں سے کہہ چکی ہوں کہ اگر مجھے کسی فلم میں ایسا کردار ملے جس میں مجھے گنجا ہونا ہو تو میں ضرور گنجی ہوجاؤں گی کیونکہ مجھے گنجا ہونا بہت پسند ہے۔

بعد ازاں صباء قمر نے اس حوالے سے اداکار بلال اشرف سے واٹس ایپ پر پوچھا کہ مجھے ایک کردار کی پیشکش ہوئی ہے جس میں مجھے اپنے سر کے بال منڈوانے ہیں تو مجھے ایسا کرنا چاہیئے یا نہیں؟ انہوں نے یہی سوال اداکارہ عدنان صدیقی سے بھی پوچھا۔

صباء نے سب سے پہلے عدنان صدیقی کا جواب اپنے دیکھنے والوں کو سنوایا جس میں انہوں نے کہا کہ اب تو بہت ٹیکنالوجی آگئی ہے آپ پراسٹیٹک لگا کر گنجا کرلیں۔

مزید فنکاروں نے صباء قمر کو کیا جواب دیئے جانیں اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More