گوگل ویسے تو ہر بار کوئی نیا فیچر آئے روز متعارف کراتا ہے جو کہ صارفین کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے. اس بار بھی گوگل کی جانب سے جو فیچر متعارف کرایا گیا ہے وہ اسکرین شاٹس لینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کروم کمپیوٹر سمیت اینڈرائڈ صارفین کے لیے گوگل کی جانب سے کروم کے ایڈیٹر آپشن میں بلٹ ان اسکرین شاٹ کا فیچر شامل کرلیا گیا ہے۔
اگرچہ کچھ مخصوص براؤزرز کچھ ویب پیجز کے لیے یہ فیچر فراہم کرتے ہیں۔ لیکن گوگل کے مطابق اس نئے فیچر میں غیر ضروری مواد فریم سے باہر کرنے اور مخصوص ٹیکسٹ کے اضافے کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔
خبر کے مطابق گوگل کا یہ نیا فیچر اینڈرائڈ کے ورژن 91 کا حصہ ہے جو کہ ایڈریس بار کے ساتھ ساتھ ویب پیچ کو کیپچر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جبکہ یہ فیچر اسکرین شاٹس کو باآسانی کروپ کرسکتا ہے اور لفظوں کا سائز تبدیل کرسکتا ہے۔